ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پی سی بی نے شاہد آفریدی کو ”خاص تحفہ” بھجوا دیا

    اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو ایک خوبصورت تحفہ بھیجا ہے۔

     

     

    Advertisement

    ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے سابق آل رائونڈر شاہد آفریدی کی جانب سے تصویر کے ہمراہ ٹوئٹ کرتے ہوئے مداحوں کو پی سی بی کی جانب سے موصول ہونے والے تحفے سے متعلق اطلاع دی گئی۔

     

     

    Advertisement

    شیئر کی گئی تصویروں میں آفریدی کو اپنی 10 نمبر شرٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے، آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں شرٹ موصول ہونے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ میں اس شرٹ کو آج ہونے والے میچ میں پہنوں گا۔مزید برآں شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں WeHaveWeWill کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ آج کھیلا جائے گا۔

     

     

    Advertisement

    دوسرے جانب، آج پاکستان اور بھارت کے مابین شام 7 بجے ہونے والے میچ سے دونوں ملکوں میں بے چینی کا سماں ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم میچ جیتنے کے لئے پر عزم دیکھائی دے رہی ہیں۔

     

     

    Advertisement