یوں تو پانی میں اپنا عکس دیکھنا معمولی بات ہے لیکن ایسا پانی جس کو دیکھکر آئینے کا گمان ہو واقعی حیران کن ہے ایسا ساحل جاپان کے شہر ٹوکیو میں موجود ہے۔ جس کا نام چی چی بو گاہا ماہے۔ یہ ساحل اپنی خوبصورتی کی وجہ سیاحوں کی دلچسپی کا باعث ہے ۔ اس ساحل کی کئی ویڈیوز اور تصاویر انسٹاگرام پر بہت زیادہ وائرل ہیں۔ لوگ یہاں آنا بہت پسند کرتے ہیں۔
شہر مائیٹو یو کے قریب ہی گاوا نامی علاقے میں یہ ساحل موجود ہے ۔ اس کی تشہیر کر کے اس کو راتوں رات مقبو ل کیا گیا ہے ۔2016 میں مائیٹو یو شہر کی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں اور سیاحوں کو کہا گیا کہ وہ اس علاقے کی تصاویرزیادہ سے زیادہ شئیر کریں ان تصاویر کو ایک مقابلے میں شامل کیا جائے گا ۔
ان ہی تصاویر میں موجود ایک طالب علم کی تصویر نے سب کو حیران کیا جو کہ ساحل پر تھا ۔ ساحل پر موجود پانی میں لوگوں کی موجودگی سورج اور آسمان کا عکس دیکھ کر گمان ہو رہا تھا کہ جیسے یہ سب ایک آئینے میں نظر آ رہا ہو۔ اس کے بعد سے انتظامیہ نے اس ساحل کی مزید تصاویر لے کر شائع کی جس کے بعد سے صرف چند دن میں اس جگہ سیر 40 ہزار سے زائد افراد نے کی۔