شہباز شریف کو مانگنا آتا ہے لیکن ہم لوگوں کو بن مانگے دیں گے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب
شہباز شریف کو مانگنا آتا ہے لیکن ہم لوگوں کو بن مانگے دیں گے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے آج لاہور پریس کلب کے عہدیداروں اور ارکان کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
قبضہ گروپس کے خلاف پٹرولنگ پوسٹ قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکومت میں سکھ ہو گا کسی کو کوئی دکھ نہیں ہو گا ۔
ہر روز یہی سوچتا ہوں کہ مخلو ق خدا کے لئے کچھ اچھا کام کروں ، عوام کی بھلائی کے کاموں میں پنجاب سب سے آگے ہوں
اور پنجاب کی حکومت اس کی وجہ بنے۔ سیلاب متاثر ین کے لئے جو فنڈ آئے ہیں ان کو استعمال کے لئے شفاف طریقہ کار اپنائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا کام مانگنا ہے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بازو سے پکڑ کر بار بار فنڈز کے استعمال کا یقین کیوں دلانا پڑ رہا تھا ان کو یہی ایک طریقہ سمجھ آتا ہے ۔
ہم سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کو سولر ٹیوب ویل دے رہے ہیں ۔ پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین باہر جاوید بھی میرے کہنے پر سیلاب متاظرین کو سولر پمپس کی فراہمی میں معاونت کریں گے۔
اس کے ساتھ سیلاب متاثرین کی امداد بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دی ہے اب ہم جن کے پختہ گھر ختم ہوئے ان کو 4 لاکھ اور جن کے کچے گھر ختم ہوئے ہیں ان کو دو لاکھ روپے دیں گے ۔
سیلاب میں بہہ جانے والے جانوروں کے مالکان کو بھی 75000 روپے دیے جائیں گے ۔ سیلاب زدگان کے لئے ٹیلی تھون میں اڑھائی ارب روپےسے زائد جمع ہوئے ہیں۔