کیا آپ بھی مکھیوں سے پریشان ہے تو یہ گھریلوں ٹوٹکہ اپنائے اور سکون میں آجائے
کیا آپ بھی مکھیوں سے پریشان ہے تو یہ گھریلوں ٹوٹکہ اپنائے اور سکون میں آجائے
مکھیوں سے نجات کے چند گھریلو طریقے۔
گھر خوبصورت بنانے کے لئے ضروری ہے کہ اس میں صفائی کا خیال رکھا جاتا ہے ۔ چیزیں اچھی اور صاف ستھری ہوں اور اپنی جگہوں پر موجود ہوں۔
اگر ایسے گھر میں مکھیوں کا راج ہو تو یہ خوبصورتی ختم ہو جاتی ہے ۔ مکھیوں کو گھر سے بھگانے کے لئے چند گھریلو نسخے استعمال لائے جا سکتے ہیں۔
ایک پلاسٹک کی تھیلی میں صاف پانی بھر کر دروازے اور کھڑکیوں میں لٹکا دیں تو وہ دور سے مکڑی کے جالوں کی طرح نظر آتی ہیں
اس لئے ان کو دیکھ کر مکھیاں اندر نہیں آئیں گی۔اس کے علاوہ جڑی بوٹیوں کی مہک سے مکھیاں بھاگ جاتی ہیں۔ جیسے کہ تیز پات ، تلسی اور گیندے میں ایک مخصوص مہک ہوتی ہے ۔
جو کہ مکھیوں کو پسند نہیں ہوتی اگر ان کے پودے کچن میں رکھی جائیں تو اس بھی مکھیاں گھر میں داخل نہیں ہوتی۔
سوکھے تلسی اور تیز پات کو اگر ایک ململ کے کپڑے میں باندھ کا کچن کی کھرکیوں اور دروازوں پر لٹکا لیں تو بھی مکھیاں بھاگ جائیں گی۔
اس کے علاوہ لیموں کو درمیان میں دو حصوں سے کاٹ کر نرم کر لیں اور اب اس میں لونگ کی مقدار لے کر کچن میں رکھ دیں۔ اس سے مکھیوں سے نجات حاصل ہو جائے گی۔
اس کے علاوہ مکھیوں کو گھر سے بھگانے کے لئے فینائل کی گولیاں پیس کر پاؤڈر بنا لیں اور اس میں تھوڑا سا گرم پانی شامل کر کے سپرے بوتل میں ڈالیں
اور گھر کے تمام کونوں اور دیواروں پر یہ اسپرے کرلیں۔ یہ بھی مکھیاں بھگانے کا اہم ذریعہ ہے۔