Headlines

    آپ اس معمولی سی سبزی کا استعمال کریں اور بھول جائیں کمزوری، جسم درد اور جنسی مسائل۔

    مورنگا ایک بہترین غذاء کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کو کرشماتی پودہ قرار دیا گیا ہے۔

    اس کے اندر تمام غذائی اجزاء موجود ہیں جو ایک انسان کو چاہیے ہوتے ہیں۔

    اس سے انسان کی قوتِ مدافعت بھی زیادہ اور اچھی ہو جاتی ہے۔

    اس کو کھانے کی کوئی مخصوص خوراک نہیں ہے، اس کو تھوڑی مقدار سے شروع کر کے آہستہ آہستہ بڑھاتے جائیں۔یہ کوئی دوائی نہیں ہے بلکہ اس کو مکمل خوارک کے طور پر استعمال کرنا چاہئے۔

    ریسرچ کے مطابق ایک انسان 25 گرام تک بھی اس کو کھا جائے تب بھی اس کا کوئی منفی اثر نہیں بلکہ فائدہ ہی ہے۔

    اس کو کھانے کا طریقہ؛ سب سے پہلے اس کے تازہ پتوں کو سالاد میں ڈال کر کھایا جا سکتا ہے۔ اس کو پودینے کے ساتھ جوس بنا کر بھی

    استعمال کیا جا سکتا ہے۔کھجور کے ساتھ بھی اس کا مزیدار افطار ڈرنک بنایا جاسکتا ہے۔
    پودینے کی چٹنی کے اندرمورنگا ڈال کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    چونکہ ہر کسی کے پاس اس کا پودہ میسر نہیں ہوتا تو اس کا پاؤڈر لے کر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح کئی چیزوں میں ڈال کر۔ شروعات میں ایک ایک چمچ استعمال کیا جا سکتا ہے پھر بڑھا دیا جائے۔