نواز لیگ کا اہم کارکن منہ دیکھانے کے قابل نا رہا، الیکشن میں ہار کے بعد، پوری میڈیا اور پی ٹی آئی اس کے پیچھے پیچھے۔۔

    حالیہ پاکستان میں آزاد کشمیر اور سیالکوٹ میں ہونے والے الیکشن کو لے کر سیاسی جماعتوں اور عوام میں کافی گرما گرمی پائی گئی۔

     

     

    Advertisement

    اسی تناظر میں، مسلم لیگ نواز کے اہم کارکن اور رکن اسمبلی عطا تاڑر نے بھی ایک ٹاک شو میں جوش خطابت میں کہا کہ اگر مسلم لیگ نواز الیکشن ہار گئی تو ان کا نام تبدیل کر دیں۔

     

     

    Advertisement

    اور اب صورت حال یہ ہے کہ مسلم لیگ نواز ناصرف سیالکوٹ بلکہ کشمیر میں بھی الیکشن ہار چکی ہے۔ اس صورت حال کے پیش نظر، پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران اور ان کے کارکن اب عطا تاڑر کے پیچھے پڑ گئے ہیں کہ وہ اب اپنا نام تبدیل کریں۔

     

     

    Advertisement

    اسی پر بات کرتے ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے اہم کارکن عثمان داڑ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا  جس میں انہوں نے عطا تاڑر کی تصویر شئیر کی اور سوالیہ انداز میں پوچھا کہ کس نام سے پکاروں، کیا نام ہے تمہارا؟

     

     

    Advertisement

    انہوں نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نواز کا دیہاڑی دار شعبدہ باز اپنا ہی دیا ہوا چیلنج ہار چکا ہے۔ انہوں نے مزید عوام سے پوچھا کہ عطا تاڑر کی سیاسی بصیرت کے مطابق ان کا نیا نام کیا ہونا چاہئے؟

     

     

    Advertisement