آئی پنجاب انعام غنی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اب کسی تھانے میں پرچہ نہیں ہوا تو فوراً اس پر کاروائی کی جائے اور افسران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
آئی پنجاب انعام غنی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اب کسی تھانے میں پرچہ نہیں ہوا تو فوراً اس پر کاروائی کی جائے اور افسران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے 11 ماہ سے وہ کہ رہے ہیں کہ پرچے دو، لیکن کوئی خاص عمل نہیں ہوا۔ لہذا اب جہاں پرچہ نہیں ہوگا، وہاں کے ڈسٹرکٹ پولیس آفسر کے خلاف کاروائی ہوگی اور ان کو شو کاز نوٹس دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب سی پی آفس اور ڈی آئی جی آفس سے ایپلیکشن جاتی ہے تو فوراً آدھے گھنٹے میں پرچہ کی کاپی پہنچ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات پر بھی پرچہ دیا جائے گا کہ کیوں بروقت پرچہ نہیں کیا گیا جبکہ وہ پرچہ ہو سکتا تھا۔
عوام دوست آئی جی پنجاب انعام غنی نے ایس پی سے لے کر ڈی پی او ، سی پی او تک سب کو وارننگ دے دی، کسی شہری کا پرچہ درج نہ ہوا تو متعلقہ تھانے کے سپروائزری آفیسر کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔