نواز شریف نے بھی خاموشی توڑ دی، حکومت کے لئے نیا مسئلہ کھڑا کر دیا۔

    پاکستان کے سابقہ وزیراعظم نواز شریف، جو کہ ایک عرصے سے پاکستان سے بھاگ کر برطانیہ میں مقیم ہیں، انہوں نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کیا۔

     

     

    Advertisement

    ان کا کہنا ہے کہ آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کی چکی میں پستی عوام، آٹا، چینی، گھی اور دواؤں کے لئے ٹھوکریں کھاتے لوگ، PTI سے نجات کے لئے گلی گلی دہائی دیتی خلقِ خدا، مسلم لیگ ن کے پُر جوش تاریخی جلسے اور حکومتی سربراہوں کا خالی کرسیوں سے خطاب۔

     

     

    Advertisement

    مسلم لیگ نواز کے 5 لاکھ ووٹوں سے 6 سیٹیں اور پی ٹی آئی کی 6 لاکھ ووٹوں سے 26 سیٹیں۔ انہوں نے پوچھا کہ پی ٹی آئی کہ ایسی فتح پر کون یقین کریگا؟

     

     

    Advertisement

    ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر اور سیالکوٹ کے نتائج جس طرح حاصل کئے گئے اُس کا تذکرہ اِن انتخابات کے دنوں سے پہلے ہی منظر عام پر آنا شروع ہو گیا تھا، باقی آنے والے دنوں میں اور بے نقاب ہو گا۔

     

     

    Advertisement

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ جدوجہد محض چند سیٹوں کی ہار جیت کے لئے نہیں بلکہ آئین شکنوں کی غلامی سے نجات کے لئیے ہے۔ اور اپنی عزتِ نفس پر سمجھوتہ کئے بغیر تاریخ کی درست سمت میں کھڑے نظر آنے کے لئے ہے۔ مسلم لیگ ن اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی اِنشاءاللہ۔

     

     

    Advertisement