جمعه کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان ،اسلام آباد اور بالائی و وسطی پنجاب میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
جمعه کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان ،اسلام آباد اور بالائی و وسطی پنجاب میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان ،اسلام آباد اور پنجاب میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، لاہور اور اسلام آباد سمیت خطہ ٔ پوٹھوہار میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخوا: چیراٹ 19، مالم جبہ 14، پٹن 07، پشاور سٹی 04، سیدو شریف 02، بالائی دیر، تخت بائی 01،پنجاب : اسلام آباد(گولڑہ 14، سید پور 02، زیرو پوائنٹ 01)، اٹک 03 اور کشمیر: گڑھی دوپٹہ میں 09 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی، سبی 43 ، دالبندین ، روہڑی اور دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔