لاہور، نیوزڈیسک: اقرارالحسن میری بیماربیٹی کو ملنےوالی عطیات کی ایک کروڑ روپے اور ایک گھر ہڑپ کرگیا: خاتون نے زبان کھول دی۔
لاہور، نیوزڈیسک: اقرارالحسن میری بیماربیٹی کو ملنےوالی عطیات کی ایک کروڑ روپے اور ایک گھر ہڑپ کرگیا: خاتون نے زبان کھول دی۔
اطلاعات کے مطابق، ایک خاتون سامنے آئی ہیں جن کا یہ دعویٰ ہے کہ معروف پروگرام سرعام کے پروڈیوسر اقرارالحسن میری بیمار بیٹی کوملنے والی ایک کروڑ روپے کی رقم اورایک گھر ہڑپ کرگئے ہیں۔
یہ خاتون اپنے ویڈیو پیغام میں بتاتی ہیںکہ میری بیٹی کی آنکھوں سے خون آتا تھا ۔۔۔ آسٹریلیا کے ایک آدمی نے ہمیں ایک کروڑ روپے اور ایک گھر دیا۔
اس خاتون کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کی آنکھوں سے خون بہتا تھا تو پتہ چلتے چلتے بہت سے لوگوں کو ہمارے ساتھ ہمدردی کا احساس ہوا ، اس دوران اقرارالحسن نے ہمیں ایک پروگرام میں بلوایا جہاں میری بیٹی کے علاج معالجہ کے لیے ایک کروڑ روپے اکھٹے ہوئے اورایک گھر، یہ گھر اور بہت سی نقدی آسٹریلیا میں رہنے والے ایک خدا ترس انسان نے دیئے تھے۔
خاتون کہتی ہیں کہ اس کے بعد ہمیں آج تک ٹرخایا جارہا ہے اور آج تک ہمیں پیسے نہیں ملے ، یہ ہمارے ساتھ ڈرامے بازیاںکررہا ہے ، خاتون نے اقرارالحسن کے ساتھیوں کو بھی شریک جرم بتایا اور کہا کہ یہ سارے لوگ اس جرم میں شامل ہیں۔