صدیوں سے سائنسدان پرندوں کو احمق سمجھتے تھے ۔ مگر ایک پرندہ جو انہیں ہمیشہ سے حیران کرتا آرہا ہے۔ وہ کوا ہے۔ گذشتہ چند برسوں کے دوران سائنسدانوں نے جانا کہ کوے چیزے بنانا، ذخیرہ کرنے اور ٹولز کی نگہداشت کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ گنتی بھی کرسکتے ہیں ۔ اور نفس پر ضبط کی مشق بھی کرسکتے ہیں۔ وہ کھیلنا پسند کرتے ہیں۔
او راپنے اندر بہت زیادہ کینہ بھی رکھتے ہیں۔ آج آپ کو کوے کےساتھ چند دلچپسپ باتیں بتانے والے ہیں۔ وہ نہ صرف مشہور ہیں۔ بلکہ لو گ پورا یقین رکھتے ہیں ۔ اور یہ بھی مانا جاتا ہے کہ کوے دولت اور زندگی کا اشارہ بھی دیتے ہیں۔ کوے کے ساتھ جڑی یہ باتیں کیا ہیں۔ اور حقیقت کیا ہے؟کوا بہت چالاک پرندہ ہے ۔ اس کی نظر بہت تیزہوتی ہے۔جو اسے خوراک اور دشمنوں سے آگاہ کرتی ہے۔
یہ انسانوں سے خاص طور پر محتاط رہتا ہے اور خطرے کی صورت میں کائیں کائیں کرکے آسمان سر پر اٹھا لیتا ہے۔ اور اپنے دوسرے ساتھی بھی بلا لیتا ہے۔ جو حفاظت کےلیے ادھر ادھر چکر لگاتے رہتے ہیں۔ کوا اپنے بچوں او رانڈوں کی بہت حفاظت کرتا ہے ۔ اگر کہیں چیل یا بلی نظر آجائے تو کوے اس پر کود پڑتے ہیں۔ اور اس کو وہاں سے بھاگنے پر مجبور کردیتے ہیں۔ اگر ان گھونسلوں سے انڈے نکالنے کی کوشش کی جائے تو یہ انسان کے سر پر ٹھونگیں مارمار کر خ ون نکال دیتے ہیں۔ اس لیے کوے کو سب سے چالا ک پرندہ مانا جاتا ہے ۔ پرندوں کے بارے میں کہا جاتا ہے۔ کہ اپنے ساتھی کی لاش پر ماتم کرتے ہوئے ہوا میں اڑتے ہوئے یہ کوے نیچے کے منظر کبھی نہیں بھولتے ۔