گوشت،دال، سبزیاں،چینی گھی کی قیمتوں میں حیران کن تبدیلی آ گئی

    گوشت،دال، سبزیاں،چینی گھی کی قیمتوں میں حیران کن تبدیلی آ گئی ادارہ شماریات کے نئے اعداو شمار کے مطابق مئی میں مہنگائی 0.10 فیصد بڑھ گئی ہے،مئی 2020 کے مقابلے مئی 2021 میں مہنگائی کی شرح 10.87 فیصد تک پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں

    مہنگائی کی شرح 8.83فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک ماہ میں مرغی 16.87، پھل 10.54، آٹا 9.75 فیصد ،گوشت 4.68مہنگے ہوئے۔ٹماٹر 46.64 ، سبزیاں 18.84اور انڈے 11.58فیصد سستے ہوئے، دال ماش 1.37، دال چنا 1.33، دال مونگ 1.27 اور دال مسور1.12فیصد سستی ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ

    ایک سال میں چکن 59.57 ،انڈے 54.96، مسٹرڈ آئل 30.75فیصد مہنگے ہوئے، جبکہ گندم 29.90، آٹا 28.54فیصد اور مسالحہ جات 26.71فیصد مہنگا ہوا۔ویجی ٹیبل گھی 22فیصد ، چینی 21.62 اور بیکری کا سامان 16.81مہنگا ہوا۔ ایک سال میں دودھ 15.41اور سبزیاں 12.53فیصد مہنگی ہوئیں۔اس ایک سال میں
    موٹر فیول اور بجلی کے نرخوں میں بھی 25.34 اور 21.83 کا اضافہ ہوا،جبکہ سستی ہونے والی اشیا میں پیاز، دال مونگ، دال مسوراور بیسن شامل ہیں۔گزشتہ ماہ کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی

    Advertisement

    شرح میں 0.50 فیصد اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 17.05 فیصد ہوگئی تھی، جس میں مرغی، چینی اور آٹا سمیت 18 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں تھیں۔ ، چینی 1.83 اور گڑ 2فیصد