اعتماد نیوز ڈیسک: پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا ۔تاہم شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔
اعتماد نیوز ڈیسک: پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا ۔تاہم شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا ۔تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم مٹھی 10اور ناروال میں 09 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو 44 ،موہنجودڑو،سبی اوردالبندین میں42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔