Headlines

    سونا خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری۔۔

    نیوز ڈیسک: ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک ہزار 812 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

     

     

    Advertisement

    عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ،حیدر آباد، سکھر،گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 12 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

     

     

    Advertisement

    اُدھر 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کم ہو کر 96 ہزار 22 روپے ہو گئی ہے۔

     

     

    Advertisement