نئی افغان حکومت کے آتے ہی افغان کرنسی کا نیا ریکارڈ، ڈالر منہ دیکھتا رہ گیا۔

    اعتماد نیوز ڈیسک: افغانستان کی سابقہ حکومت کے خاتمے کے بعد افغانی کرنسی کی قدر تیزی سے گرنے کے بعد اب مستحکم ہونا شروع ہو گئی ہے، شہزادہ سرائے کھلنے کے تین دن بعد ڈالر کے مقابلے میں افغانی کرنسی کی قیمت میں چھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان نے گذشتہ ماہ کابل پر قبضے کے بعد تین دن قبل افغانستان کے سب سے بڑی منی ایکسچینج بازار پرنس پیلس (شہزادہ سرائے) کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

     

     

    Advertisement

    افعانستان کے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر عمر زاخیلوال نے ٹویٹر پر یہ خبر شئیر کرتے ہوئے اسے تسلی بخش آئند قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے لوگوں کی معاشی مشکلات کچھ حد تک کم ہو جائیں گی لیکن امید ہے کہ غریبوں اور کمزوروں کے لیے بین الاقوامی انسانی امداد کی آمد میں بھی تیزی آئے گی۔