اعتماد نیوز ڈیسک: 1965ء کی لڑائی کے دوران لیفٹیننٹ کرنل نصیر اللہ بابر ایوی ایشن اسکواڈ رن کی قیادت کر رہے تھے۔ ﭘﺎک ﻓﻮﺝ ﮐﮯ ﻟﯿﻔﭩﯿﻨﻨﭧ ﮐﺮﻧﻞ ﻧﺼﯿﺮﺍﻟﻠﮧ ﺑاﺑﺮ ﻧﮯ ﻏﻠﻄﯽ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﮨﯿﻠﯽﮐﺎﭘﭩﺮ ﺑﮭﺎﺭﺗﯽ ﻣﻮﺭﭼﻮﮞ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺍﺗﺎﺭ ﻟﯿﺎ، ﺍﭘﻨﮯ ﺍﺭﺩﮔﺮﺩ ﺑﮭﺎﺭﺗﯽ ﻓﻮﺟﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ نصیراللہ بابر ﺑﺎﻟﮑﻞ ﺑﮭﯽ ﻧﮧ ﮔﮭﺒﺮﺍئے۔
بھارتی مورچوں کے پاس پہنچ کر انہوں نے ﺑﻠﻨﺪ ﺁﻭﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺧﺒﺮﺩﺍﺭ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﻓﻮﺝ ﻧﮯ ﺗﻢ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﭼﺎﺭﻭﮞ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﮔﮭﯿﺮ ﻟﯿﺎ ﮨﮯ، ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﯾﮩﺎﮞ ﺍﺱ لیے ﺁﯾﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﮨﺘﮭﯿﺎﺭ ﮈﻟﻮﺍﮐﺮ ﺗﻢ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﺟﺎﻥ ﺑﭽﺎ ﺳﮑﻮﮞ۔
ﯾﺎﺩ ﺭﮨﮯ ﮐﮧﮐﺮﻧﻞ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ صرف ایک چھوٹا سا ہتھیار تھا اس خطرناک صورتحال میں بھی انہوں نے اپنے اعصاب پر قابو رکھا اور 55 سکھ سپاہیوں کو گرفتار کیا۔ اس شاندار کارنامے پر انہیں ستارۂ جرات سے نوازا گیا۔ بعد ازاں ﻟﯿﻔﭩﯿﻨﻨﭧ ﮐﺮﻧﻞ ﻧﺼﯿﺮﺍﻟﻠﮧ ﺑﺎﺑﺮ میجر جنرل کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔