کھجور ایک قسم کا پھل ہے، کھجور زیادہ تر خلیج فارس کے علاقوں میں پائی جاتی ہے، یہ اس قدر حیرت انگیز فوائد سے بھرپور ہوتی ہے کہ اسے سنتِ نبوی کا اعزاز بھی حاصل ہے، دنیا کی سب سے اعلٰی کھجور عجوہ ہے جو سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ اور مضافات میں پائی جاتی ہے۔
کھجور کا درخت دنیا کے اکثر مذاہب میں مقدس مانا جاتا ہے، مسلمانوں میں اس کی اہمیت کی انتہا یہ ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام درختوں میں سے اس درخت کو بہترین قرار دیا ہے کیونکہ صابر، شاکر اور اللہ کی طرف سے برکت والا ہے اور تپتے صحراؤں میں بھی اس قدر لذیذ اور مٹھاس سے بھرپور پھل دیتا ہے۔
اب جدید سائنس نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ کھجور ایک ایسی منفرد اور مکمل خوراک ہے جس میں ہمارے جسم کے تمام ضروری غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں اور یہ جسم میں خون کی کمی، پانی کی کمی کو دور ہکرتی ہے جبکہ کئی بیماریوں کا علاج بھی اس کے استعمال میں چھپا ہے۔