اعتماد نیوز ڈیسک، اسلام آباد :عمر شریف کی حالت انتہائی تشویشناک ، ہسپتال سے نئی تصویر منظرعام پر آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ جاری نئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمر شریف کی حالت انتہائی تشویشناک ہے انہیں گلے اور ناک میں نلکیاں لگی ہوئی ہیں،
اعتماد نیوز ڈیسک، اسلام آباد :عمر شریف کی حالت انتہائی تشویشناک ، ہسپتال سے نئی تصویر منظرعام پر آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ جاری نئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمر شریف کی حالت انتہائی تشویشناک ہے انہیں گلے اور ناک میں نلکیاں لگی ہوئی ہیں،
تصویر شیئر کرنے کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عمر شریف کی حالت انتہائی خراب ہے اور انہیں عوام کی دعائوں کی اشد ضرورت ہے ۔ اداکارعمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا ہے کہ لیجنڈ اداکار عمر شریف کی طبیعت میں کل سے مزید بہتری نہیں آئی۔ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق ان کی امریکا روانگی کے لیے انتظامات کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ایئر ایمبولینس کے لئے رابطے جاری ہیں۔قوم سے درخواست ہے انکے لئے خصوصی دعائیں کریں۔ جبکہ پاکستان کے لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے کہا ہے کہ عْمر شریف کے لیے ایک ایک منٹ قیمتی ہے۔ زرین عْمر شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمر شریف کو امریکا میں علاج کے لیے بذریعہ طیارہ ہی لے جایا جاسکتا ہے۔وزیراعظم آفس سے کہا گیا کہ ویزے کے لیے کوشش کی جارہی ہے، امید ہے ویزا جلد جاری ہو جائے گا۔زرین عْمر شریف نے کہا کہ پچھلے ماہ عمر شریف کو دل کا دورہ پڑا تھا، ایک ہفتے پہلے عمر شریف کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اْنہوں نے کہا کہ اگر عمر شریف کو امریکا منتقل نہیں کیا گیا تو ان کی یہاں اوپن ہارٹ سرجری کرنا پڑے گی۔زرین عْمر شریف نے کہا کہ عمر شریف کیلئے اوپن ہارٹ سرجری نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے، اْمید ہے کہ ویزا جلد جاری ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمر شریف کو دعاؤں کی اشد ضرورت ہے۔پاکستان کے نامورکامیڈین، اسٹیج اداکار و میزبان عمر شریف کے اہل خانہ نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے اداکار کے علاج کے لیے حکومت یا کسی اور سے مالی مدد نہیں مانگی۔عمر شریف کے آفیشل فیس بک اکائونٹ پر کی جانے والی مختصر وضاحتی پوسٹ میں ادکار کی اہلیہ زرین غزل اور بیٹے جواد عمر کے نام سے منسوب پیغام میں بتایا گیا کہ انہوں نے حکومت سے صرف ویزا سہولیات سے متعلق مدد مانگی ہے۔پوسٹ میں لکھا گیا کہ عمر شریف یا ان کے اہل خانہ نے حکومت یا کسی اور ادارے سے مالی مدد نہیں مانگی بلکہ جلد سے جلد علاج کے لیے بیرون ملک منتقل ہونے سے متعلق ویزا سہولیات کی مدد طلب کی تھی۔پوسٹ میں نجی ٹی وی پروگرام کے میزبان وسیم بادامی،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گِل،شاہد آفریدی اور امریکا کے ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب اور سفیر بٹ کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔
مختصر پوسٹ میں بتایا گیاہے کہ حکومتی نمائندے اور دیگر لوگ عمر شریف کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں اور انہوں نے اداکار کی علاج کے لیے بیرون ملک جلد سے جلد منتقلی کے حوالے سے تمام اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔