پھول مکھانا صدیوں سے بطور ہلکی پھلکی غذا جو بلا وجہ کی بھوک کو مٹاتی ہے استعمال ہو رہا ہے اور اس کی ادویاتی خوبیوں کی وجہ سے چین کے قدیم طریقہ علاج میں اسے بڑی اہمیت دی جاتی ہے، مکھانے میں تلی اور گُردوں کو تقویت دینے کے لیے بہترین غذائی صلاحیت ہے اور یہ سارے جسم کی صحت پر انتہائی اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔
اس آرٹیکل میں پھول مکھانے کے 10 ایسے فائدے شامل کیے جارہے ہیں جنہیں جان کر آپ اس زبردست کھانے کو اپنی خوراک میں شامل کرنا چاہیں گے۔
غذائی صلاحیت
پروٹین اور فائبر سے بھرپور مکھانے کے صرف 100 گرام میں 9.7 گرام پروٹین اور 14.5 گرام غذائی فائبر پائی جاتی ہے اسکے علاوہ اس میں کیلشیم کی بڑی مقدار کے ساتھ ساتھ میگنیشیم، پوٹاشیم، فاسفورس جیسے اہم منرلز اور چند وٹامنز بھی پائے جاتے ہیں اور اسکے ہر 100