مبینہ نازیبا ویڈیو، زبیر عمر کیا کہتے ہیں؟ غریدہ فاروقی نے بڑا دعویٰ کردیا

    مبینہ نازیبا ویڈیو، زبیر عمر کیا کہتے ہیں؟ غریدہ فاروقی نے بڑا دعویٰ کردیا۔

     

     

    Advertisement

    اینکر پرسن غریدہ فاروقی کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما زبیر عمر سے پوچھا تو انہوں نے ان ویڈیوز کو فیک اور Doctoredقرار دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر غریدہ فاروقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) رہنما محمد زبیر سے پوچھا۔ انہوں نے ویڈیو کو فیک اور doctored

     

     

    Advertisement

    قرار دیا ہے۔ویڈیو کی تحقیقات اور فرانزک آڈٹ کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ محمد زبیر کل اِس حوالے سے اپنا موقف اور بیان دینے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔قبل ازیں اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے محمد زبیر عمر کی مبینہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ن لیگ کے رہنما محمد زبیر نے یہ تعلق باہمی رضامندی سے قائم کیا ہے تو پھر ایک الگ معاملہ ہے اور اگر نوکری کا جھانسہ دے کر ہراساں کیا ہے تو پھر احتساب ہونا چاہیے ۔

     

     

    Advertisement

    ٹویٹر پر غریدہ فاروقی نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بنیادی سوال؛ ویڈیوزکس نےبنائیں،کیوں،کس نے لیک کیں، کیوں؟ بنیادی طریقہ؛ فرانزک آڈٹ کیا جائے،تحقیقات کی جائیں۔اگر معاملہ باہمی رضامندی سے ہوا ہے تو الگ معاملہ ہے ،اگرنوکری کاجھانسہ ہراسمنٹ وغیرہ ہو تو پھر احتساب توہوناچاہیے۔

     

     

    Advertisement

     

    ویڈیومیں جس شخص کا الزام ہے اُسے بھی قانونی چارہ جوئی کرنا چاہیے۔دوسری جانب سابق گور نر سندھ اور لیگی رہنما محمد زبیر نے سوشل میڈیا مہم کو بے بنیاد اور پروپیگنڈہ قرار دے دیا ۔ اپنے بیان میں محمد زبیر نے کہاکہ میرے خلاف فرضی اور جعلی ویڈیو بنائی گئی،

     

    Advertisement

     

     

    یہ سیاست نہیں بلکہ ایک بے ہودہ کام ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جو بھی لوگ اس کے پیچھے ہیں انہوں نے نہایت ہی گھٹیہ اور شرم ناک کام کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میں نے ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے ،اور آئندہ بھی پاکستان کی بہتری کیلئے آواز اٹھاتا رہوںگا۔

    Advertisement

     

     

    Advertisement