والد سے ملاقات کیلئے سیکرٹری سے وقت لینا پڑتا تھا، شاہ رخ کے بیٹے آریان کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد (اعتماد نیوز) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے اپنے والد سے متعلق تفتیش کے دوران حیران کن انکشافات کر دیے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو دن قبل آریان خان کو کروز شپ پر جاری ایک پارٹی سے منشیات کے الزام میں نارکوٹکس کنٹرول بیورونے گرفتار کیا تھا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ والد سے ملاقات کیلئے سیکرٹری سے وقت لینا پڑتا تھا۔

 

 

Advertisement

واضح رہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی عدالت نے آریان خان کا 7 اکتوبر تک ریمانڈ منظورکر کے جیل بھیج دیا۔ عدالت نے آریان خان کے قریبی دوست ارباز مرچنٹ اور ماڈل منمن دھامیچا کو بھی این سی بی کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عدالت میں بحث کرتے ہوئے آریان خان کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کو کچھ سوشل میڈیا چیٹس کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا، انہیں پارٹی کے لئے مدعو کیا گیا تھا اور ان کے پاس کوئی ٹکٹ،

 

 

Advertisement

کوئی بورڈنگ پاس اور نہ ہی ان کے پاس سے منشیات ملی تھیں۔ دوسری جانب این سی بی کے خصوصی سرکاری وکیل ادویت سیٹھنا نے مؤقف اختیار کیا کہ آریان خان کو انٹرنیشنل کروزپر ایک ریڈ کے دوران منشیات استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات استعمال کرنے کے الزام میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے حراست میں لے لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی نے گزشتہ روز ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارا اور 8 افراد کو گرفتار کیا۔این سی بی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ معروف بالی وڈ اداکار کے بیٹے کو حراست میں لیا گیا تاہم بھارتی میڈیا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آریان خان اس وقت این سی بی کی تحویل میں ہیں۔

 

 

Advertisement

 

ذرائع کے مطابق اداکار کے بیٹے سے تفتیش کی جارہی ہے اور ان سے ساحل کے کنارے پارٹی سے متعلق بھی سوالات کیے جا رہے ہیں۔این سی بی ذرائع کے مطابق آریان خان کا فون ضبط کر لیا گیا ہے اور فون کی اسکیننگ کی جا رہی ہے تاکہ اداکار کے بیٹے کے منشیات کے استعمال اور خرید و فروخت میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد مل سکیں۔

 

Advertisement

 

Recent Posts

پیٹ کے بل سونا کیسا ہے؟ جانئے اسلام کے پیش نظر

پیٹ کے بل سونا کیسا ہے؟ جانئے اسلام کے پیش نظر     اعتماد ٹی… Read More

5 days ago

ASP شہربانو کی گھڑی ملن کی آ ہی گئی، جانئے شادی کب اور کس شہزادے سے ہو رہی ہیں

ASP شہربانو کی گھڑی ملن کی آ ہی گئی، جانئے شادی کب اور کس شہزادے… Read More

6 days ago

بچوں کی مزید پیدائش روکنے کے لئے آپریشن کروانا کیسا ہے؟ جانئے اصل حقیقت

بچوں کی مزید پیدائش روکنے کے لئے آپریشن کروانا کیسا ہے؟ جانئے اصل حقیقت اعتماد… Read More

1 week ago

شعیب اختر نے آخر اتنا پیسہ کہاں سے کمایاں؟ بڑا راز افشاں کر دیا

شعیب اختر نے آخر اتنا پیسہ کہاں سے کمایاں؟ بڑا راز افشاں کر دیا اعتماد… Read More

1 week ago

خواتین اساتذہ کی طالب علموں کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ جان کر آپ بھی منہ چھپاتے پھرے گے

خواتین اساتذہ کی طالب علموں کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ جان کر آپ بھی… Read More

1 week ago