جلدی جلدی بینک سے رابطہ کریں۔۔۔ 30ستمبر کے بعدیہ صرف کاغذ کے ٹکرے بن جائیں گے۔۔ حکومت نے تمام پاکستانیوں کو بڑا جھٹکا دے دیا

    اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستانی عوام کے لئے ایک بڑی خبر۔۔۔ آخر کار بڑا فیصلہ ہو ہی گیا30 تاریخ کے بعد پاکستانیوں کے پاس موجود یہ محض کاغذ کے ٹکڑے بن کر رہ جائیں گے اس لئے جس جس کے پاس یہ والے پرائز بانڈز موجود ہیں وہ نکال کر رکھ لیں ۔

     

     

    Advertisement

    پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی ، حکومت کا بڑا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بند کیے گئے پرائز بانڈز کی واپسی کی مہلت ختم ہونے والی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے بند کیے گئے 40 ہزار، 25 ہزار، 15 ہزار اور ساڑھے 7 ہزار کے پرائز بانڈز کی واپسی کی مہلت 30 ستمبر2021 کو ختم ہوجائے گی۔

     

     

    Advertisement

    بینکنگ کے شعبے سے منسلک افراد کا کہنا ہے ککہ بند ہونے والے پرائز بانڈز کو کیش کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا امکان ہے اور پرائز بانڈز کیش کرنے والوں کو رواں سال کے آخر تک سہولت دی جاسکتی ہے۔اس سے قبل بھی حکومت کی جانب سے پرائز بانڈز کی واپسی کی مہلت میں توسیع دی جاچکی ہے اور 15 ہزار روپے کے پرائز بانڈزکی واپسی کی آخری تاریخ 30 جون، 25 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ 31 مئی مقرر کی گئی تھی اوران تینوں بانڈز کی واپسی کی تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع کی گئی تھی۔بیرون ملک مقیم پاکستانی جن کے پاس پرائز بانڈز موجود ہیں ان کا کہنا ہے کہ حکومت پرائز بانڈز ان کیش یا پریمیم بانڈز سے تبدیل کروانے کیلئے انہیں مزید مہلت دے، کیونکہ کرونا وبا کے باعث اُن کا اتنی جلدی سفر کرنا ممکن نہیں ہے۔

     

     

    Advertisement