آ گئی وہ خبر جس کا سب کو انتظار تھا چوہدری نثار کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے چوہدری نثار کو حلف اٹھانے۔کی اجازت دے دی ، چوہدری نثار کل اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا سکتے ہیں،حکم امتناعی سے متعلق جانچ پڑتال کی گئی، ان کے خلاف حلف اٹھانے میں کوئی قانونی
رکاوٹ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ۔نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے رابطہ کیا ہے ، جس میں چوہدری نثار کو آگاہ کیا گیا کہ ان کے حلف اٹھانے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے،وہ کل اسمبلی کا حلف اٹھا سکتے ہیں۔ان کو بتایا
گیاکہ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے چوہدری نثار کے حلف اٹھانے کیلئے کلیئرنس جاری کردی ہے۔اسمبلی سیکرٹریٹ نے جانچ پڑتال کی ہے ان کے خلاف کوئی حکم امتناعی نہیں ہے۔چوہدری نثار کیخلاف پٹیشنز عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔ان کے حلف اٹھانے کے راستے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے۔ لہذا چوہدری نثار کو کل حلف اٹھانے کی اجازت دی گئی ہے۔واضح رہے گزشتہ روز چوہدری نثار آج حلف لینے اسمبلی پہنچے تو ان کو بتایا گیا کہ آج اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر دونوں نہیں آئے