اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عہدہ چھوڑو اور گھر جاؤ، حکومت نے طاقتور ترین شخصیت سے استعفیٰ مانگ لیا۔۔۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے قومی اسمبلی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عہدہ چھوڑو اور گھر جاؤ، حکومت نے طاقتور ترین شخصیت سے استعفیٰ مانگ لیا۔۔۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے قومی اسمبلی
میں تحریری جواب جمع کرایا۔ فہمیدہ مرزا نے بتایا کہ حکومت نے صدر اولمپک ایسوسی ایشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن کو عہدہ چھوڑنے کا کہا ہے۔
تاہم حکومت اس معاملہ میں بے جا مداخلت نہیں کرنا چاہتی۔ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی اسکواڈ میں 10 ایتھلیٹ اور 11 آفیشل شامل تھے۔ اسپورٹس بورڈ نے 10 کھلاڑیوں اور 3 آفیشلز کے سفر، رہائش، یونیفارم، کٹس کے اخراجات ادا کیے۔ وزارت کو کھلاڑیوں کی کارکردگی سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ کھلاڑیوں کا انتخاب نیشنل اسپورٹس فیڈریشن اور اولمپک ایسوسی
ایشن نے کیا۔ حکومت نے صرف سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ دوسری جانب تحریک انصاف میں تاریخی دراڑ پڑ گئی۔ اہم ترین رہنما نے ایسا جھٹکا دیا کہ کپتان کبھی بھول نہ سکیں گے۔پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات سامنے آگئے۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 70 ارکان نے شرکت ہی نہیں کی۔ وزیر دفاع پرویز خٹ کی قیادت میں 22 ارکان پر مشتمل بڑا گروپ بھی
سامنے آگیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے ا
جلاس میں 70 ارکان نے عدم دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے شرکت نہیں کی۔ ایسے میں پرویز خٹک کی قیادت میں خیبر پختونخوا کے 22 ارکان پر مشتمل نیا گروپ بھی سامنے آگیا جس کو وزیر اعظم نے ملاقات کیلئے طلب کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا گروپ کے ارکان نے ترقیاتی فنڈز نہ ملنے اور گیس سکیموں کا شکوہ کیا۔ اس پر وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سکیمیں دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس گیس ہی نہیں ہے۔