”جہانگیر ترین گروپ کے لیے ہمدردی فردوس عاشق اعوان کی شامت آنے کی اصل وجہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار چوہدری خادم حسین اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔میڈم ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی ایک ایسی شخصیت ہیں، جن کو اللہ نے بار بار عزت سے نوازا،لیکن ایسا احساس ہوا کہ ڈاکٹر صاحبہ
بھی ایک رہنما اور لیڈر ہوتے ہوئے بھی خاکی انسان ہی نکلیں۔صحافی دوست ان کو اُس وقت سے جانتے ہیں، جب وہ فاطمہ جناح میڈیکل کالج میں سٹوڈنٹ تھیں اور طلباء سرگرمیوں میں نمایاں ہوتی تھیں، پھر انہوں نے طلباء سیاست ہی میں حصہ لیا۔ ابتدا ہی سے وہ پرجوش رہیں اور پھر فارغ التحصیل ہونے اور ڈاکٹر بن جانے کے بعد انہوں نے مریضوں کی خدمت کی جگہ عوامی خدمت کا بڑا فیصلہ کر لیا،سیاست میں بھی ان
کا انداز پرانا ہی رہا اور دبنگ شخصیت کہلانے میں فخر محسوس کرتی ہیں،انہوں نے بھی دوسروں کی طرح سیاسی جماعتیں تبدیل کیں۔ ایک بار قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں،پیپلزپارٹی کو پسند کیا او رپھر ان کو یہ اعزاز بھی ملا کہ وہ وزیر اطلاعات بنیں،یہ سلسلہ ایک حد تک چلا، اور پھر انہوں نے یہ جماعت چھوڑ دی۔2018ء کا الیکشن ان کے لئے بھیانک خواب تھا۔یہ شکست کھا گئیں، تاہم تحریک انصاف کے باعث ان کو پھر سے احترام ملا اور وہ اطلاعات کی معاونِ خصوصی بن گئیں