لاہور (نیوز ڈیسک) نامور صحافی شوکت ورک اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ایک دن ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ نشست ہوئی۔ اس دوران ہم نے بہت سی باتیں کیں۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا کر اب اپنی بقیہ زندگی فلاحی کاموں کے لئے وقف کر دی ہے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا تعلیم اور صحت کے شعبوں کی طرف بڑا رجحان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ وہی ملک اور قومیں ترقی کرتی ہیں، جو تعلیم یافتہ ہوں اور صحت مندانہ زندگی بسر کر رہی ہوں۔ اگر کوئی معاشرہ تعلیم یافتہ نہیں تو اس میں شعور نہیں ہے اور انسان اگر بیمار ہے تو وہ اپنے ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے سے قاصر ہے۔ ہمارے ملک میں تعلیم اور صحت دونوں شعبوں میں کام کرنے کی اشد ضرور ت ہے۔ ہمارے ہاں خواندگی کی شرح انتہائی کم ہے جبکہ صحت کی سہولتوں کا بھی شدید فقدان ہے۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے جو ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی، اس میں ملک بھر میں صحت کی سہولتیں انتہائی تشویشناک ہیں۔