مفتی عزیز الرحمٰن بیٹوں سمیت اپنے انجام کو پہنچ گئے۔۔۔عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کے الزام میں گرفتار مفتی عزیرالرحمن سمیت بیٹوں پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ لاہور کے علاقے کینٹ میں مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کے الزام میں گرفتار مفتی عزیرالرحمان کو بیٹوں سمیت حفاظتی حصارِ میں

     

     

    Advertisement

    جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے مفتی عزیرالرحمان پر فرد جرم عائد کردی، عدالت نے ملزم کے بیٹوں پر بھی فرد جرم عائد کردی، ملزم کے بیٹوں پر پر مدعی کو جان سے م، ار، نے کی دھمکی دینے کا الزام تھا۔

     

     

    Advertisement

    عدالت نے کیس کی سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو طلب کرلیا۔لاہور میں مدرسے جامعہ منظورالاسلام سے منسلک مفتی عزیز الرحمن کی نازیبا ویڈیو لیک ہوئی تھی

     

     

    Advertisement

    ، جس میں وہ بچے کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے دکھائی دیئے، جس کے بعد پولیس نے بدفعلی کا شکار ہونے والے نوجوان صابر شاہ کی درخواست پر مفتی عزیز الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

     

    ایف آئی آرکے متن کے مطابق نوجوان صابر شاہ کو جان سے م، ار، نے کی دھمکیاں دی گئیں جس پرپولیس نے مقدمہ میں بدفعلی کرنے اور جان سے م، ار، نے کی دفعات درج کیں۔انویسٹی گیشن شمالی چھاؤنی پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کو گرفتار کرلیا

    Advertisement

     

     

    ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد مفتی عزیز الرحمان لاہور سے دوسرے شہر فرار ہوگئے تھے، پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کو میانوالی سے گرفتار کیا۔ جب کہ انویسٹی گیشن پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کے دو بیٹوں کو بھی گرفتار کرلیا۔

    Advertisement

     

     

    Advertisement