اب بیشک پاکستانی گاڑیوں میں پٹرول مفت بھروائیں ، پاکستان میں پٹرول کا عظیم الشان ذخیرہ مل گیا ، پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر

    اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) اب بیشک پاکستانی گاڑیوں میں پٹرول مفت بھروائیں ، پاکستان میں پٹرول کا عظیم الشان ذخیرہ مل گیا ، پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر ۔۔۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے بعد خوشی کی بات یہ ہے کہ پاکستان میں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ مل گیا ہے۔

     

     

    Advertisement

     

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت سے تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ ملا ہے۔ یہاں لاکھاٹ فارمیشن پر ولی کنواں نمبر ایک سے یومیہ ایک کروڑ 36 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 1010 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ او جی ڈی سی ایل اعلامیے کے مطابق ولی کنواں نمبر ایک کی کھدائی کا آغاز 2 دسمبر 2019 کو کیا گیا تھا ۔ اوجی ڈی سی ایل ایکسپلوریشن بلاک میں 100 فیصد ورکنگ انٹرسٹ کی مالک ہے۔

     

    Advertisement

     

     

    خیال رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز خام تیل تین سال کی بلند ترین سطح 80 ڈالر پر پہنچ گیا تھا۔ ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام پر خام تیل کی قیمت 90 ڈالر تک بڑھ سکتی ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب ایک بارپھرمؤخرادائیگیوں پر پاکستان کو تیل دے گا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان سعودی عرب سے ایک بار پھر موخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی کا معاہدہ کررہا ہے جو تکمیل کے قریب ہے، دو سے تین روز میں تفصیلات سامنے آجائیں گی۔

    Advertisement

     

     

    وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ملک کی معیشت بہتر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سالوں میں گندم کی قیمت نہ بڑھانے سے پیداوار میں کمی ہوئی، موجودہ حکومت قلت کے باعث گندم امپورٹ کر رہی ہے، گندم کی پیداوار27ارب کی ہوئی تواگلے سال30ارب پر لے کر جائیں گے۔

    Advertisement

     

     

    Advertisement