جب نوازشریف سے انتقام لیا جارہا تھا تو انہوں نے اس وقت کہا تھا کہ میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں اورجب انسان اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہے تو

    فیصل آباد (اعتمادنیوزڈیسک) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب نوازشریف سے انتقام لیا جارہا تھا تو انہوں نے اس وقت کہا تھا کہ میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں اورجب انسان اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہے تو ایک پیج پر ہونے کے باوجود ناکامی، ذلت اور رسوائی اس کا مقدر بنتی ہے۔

     

     

    فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک شخص جس کا نام عمران خان ہیں وہ کہا کرتے تھے کہ جب آٹا مہنگا ہوجائے، چینی مہنگی ہوجائے، پیٹرول کے قیمتوں میں اضافہ ہوجائے تو سمجھ لو ملک کا وزیراعظم چور ہیں۔

     

     

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے دور میں چینی 50 روپے کلو تھی جبکہ آج 120 روپے کلو ہے، بجلی 10 روپے یونٹ تھی آج 25 روپے یونٹ ہے، پیٹرول 70 روپے لیٹر تھا جو آج 138 روپے تک پہنچ گئی، روٹی 5 روپے سے 25 روپے ہوگئی تو عوام سے سوال پوچھتی ہوں کہ چور کون ہیں؟

     

     

    رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے عمران نے عوام کو رولا کر اپنا وعدہ پورا کردیا۔

     

     

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج فیصل آباد آتے ہوئے نوازشریف نے فون پر کہا کہ میرے طرف سے بھی عوام سے ہمدری کرلینا اور عوام سے کہنا کہ جب آپ پر تکلیف آتی ہے تو نوازشریف کا دل خون کے آنسو روتا ہے۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے وزراء عوام کے نوالے گنتے ہیں اور کہتے ہیں کہ دو کے بجائے ایک روٹی کھاکر صبر کرو۔

     

     

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پالیسی ہے کہ میں اگر آٹا مہنگا کرو تو آپ نے کھانا نہیں، اگر کابینہ سب کچھ کھا جائے تو نے اس طرف آنا نہیں ہے، سبزی مہنگی کرو تو آپ نے کھانا نہیں ہے، اسکینڈل کا کسی کو بتانا نہیں اور وزراء کو جھوٹ بولتے ہوئے شرمانا نہیں ہے۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ملک کرونا کے لپیٹ میں تھا اور اب حکومتی نالائقی اور بے حصی کے باعث لوگ ڈینگی سے مررہے ہیں۔

     

     

     

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج عوام نوازشریف اور شہبازشریف کو آوازیں دے رہی ہے کیونکہ ملک میں اس وقت کرونا وباء کی صورت میں علاج کا مطلوبہ انجکشن بلیک میں7 لاکھ روپے مل رہی ہے۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ عمران کان عوام کو بھاش درے رہے ہیں کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے اور سکون صرف قبر میں ہے، عمران خان نے عوام کو قبر میں پہنچانے کی پوری کوشش کی ہے مگر مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہے۔

     

     

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور شہبازشریف سے زیادہ دیانتدار پاکستان کے تاریخ میں کوئی نہیں، موجودہ حکومت کا حال یہ ہے کہ گرمیوں میں بجلی نہیں ہوتی تو سردیوں میں گیس نہیں ملتا۔

     

     

     

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے احتساب سے پہلے اقامہ نکلا پھر جسٹس شوکت صدیقی کی گواہی اور اس کے بعد مرحوم جج ارشد ملک نکلا۔

     

     

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے 122 روب روپے کا ایل این جی میں ڈھاکا مارا اور عوام کے خون پسینے کے کمائی عمران خان اور ان کےدوستوں کے جیبوں میں گیا۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ کیا کھبی سنا ہے کہ کبھی سنا ہے چوروں کا جو سردار ہے وہ ایماندار ہے، عمران خان کی خارجہ پالیسی خارجہ پالیسی کیا ہے مودی میرافون نہیں اٹھاتا، بائیڈن فون نہیں کرتا۔

     

     

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے جب بھی اسٹینڈ لیا عوام کی خاطر لیا جب بھی ٹکراؤ ہوا پاکستان کے عوام کی خاطر ہوا، نوازشریف نے اس اسٹینڈ کی پاداش میں3حکومتیں گنوائیں۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کہتے ہیں کہ تقرری میں نے افغانستان کے صورتحال کے پیش نظر روکی تو آپ کو پاکستان کا خیال نہیں اور افغانستان کا خیال ستا رہا ہے۔

     

     

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے 4 سال پہلے کہا تھا کہ یہ شخص جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو تقرریوں کا اختیار ہے یہ وزیراعظم کی صوابدید ہے لیکن وزیراعظم چننا عوام کا اختیار ہے پہلے عوام کو استحقاق واپس کرو پھر وزیراعظم فیصلہ کرے گا کہ کیا کرنا ہے۔

     

     

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیراعظم الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ ہے اور ہم اس کے باوجود بھی ساتھ کھڑے ہوتے اگر انہوں نے کھبی بھی کوئی جہموری رویہ اپنایا ہوتا۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ قوم کیوں عمران خان کا ساتھ دیں جب وہ جانتے ہیں کہ کہ ان کے ووٹ کو روندھنے والا وہی ہے۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نوازشریف بننے کی کوشش نہ کرنا، اپنے نااہلی کو سیاسی شہادت کا لبادہ پہنانے کی کوشش مت کرنا عوام حکومت گرانے کےلئے تیار بھیٹے ہیں۔

     

     

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ایک مستحکم پاکستان کی بنیاد ڈالے گی، قوم سڑکوں پرآئے تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

     

     

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دنیامیں پاکستان کےعزت اور وقار کوبحال کرنا ہے عوام کو سہارا چاہیئے ہمیں سڑکوں پر آنا ہوگا۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو رخصت کرکے اقتدارچھیننا ہوگا اس حکومت نے چین کو بھی ناراض کر دیا۔

     

     

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈکٹیٹروں کو چیلنج کیا ہے ہم اداروں کے دشمن نہیں بلکہ ملکی اداروں کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔

     

     

    Hacklinkbetsat
    betsat
    betsat
    holiganbet
    holiganbet
    holiganbet
    Jojobet giriş
    Jojobet giriş
    Jojobet giriş
    casibom giriş
    casibom giriş
    casibom giriş
    xbet
    xbet
    xbet
    grandpashabet
    grandpashabet
    grandpashabet
    İzmir psikoloji
    creative news
    Digital marketing
    radio kalasin
    radinongkhai
    gebze escort
    casibom
    casibom
    grandpashabet
    grandpashabet
    casibom güncel giriş
    casibom güncel giriş
    İstanbul Escort
    istanbul masöz
    Ataşehir Escort
    İstanbul Escort
    bahis siteleri
    casibom
    Meritking
    casibom
    Lisanslı Casino Siteleri
    casibom güncel giriş
    casibom girişfethiye escortfethiye escortbbets10casibomdeneme bonusu veren sitelerhholiganbetcasibomonwinparabetdeneme bonusu veren sitelermarsbahis giriştaraftarium24
    kestane balınakliyatnakliyatMedyumAntika alanlarAntika alanlarAntika alanlarAntika alanlarAntika Eşya alanlarAntika Eşya alanlarantikaİzmir Medyumweb sitesi yapımıcasibomdijital danışmanlıkmarsbahis girişmarsbahis girişmarsbahis girişmarsbahis girişcasibom giriş twitter