کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ کھلتے ہی ڈالر نے اڑان بھری اور روپے کے مقابلے میں مزید نو پیسے مہنگا ہوگیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق تازہ اضافے کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 171.28 روپے تک جا پہنچی ۔ یاد رہے کہ پاکستان کے وزیر خزانہ اعتراف کرچکے ہیں کہ آئی ایم ایف سے رجوع
کرنے کے لیے روپے کی قدر گرائی گئی ہے ۔ امریکی ادارہ برائے امن میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف )سے رجوع کرنے کی وجہ سے روپے کی قدر میں گراوٹ کی، آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے کی چھٹی قسط میرے دورے کا سب سے اہم جزوہے، آئی ایم ایف سے ٹیکنیکل لیول مذاکرات مکمل کرلئے ہیں۔
مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ