انار کے چھلکے کے 11 طبی خوائص اور گیاراں مُفید نُسخے

    ہمارا اُردو کا قاعدہ الف انار یعنی ایک ایسے مزیدار پھل سے شُروع ہوتا ہے جسکا ذکر رب کائنات نے قُرآن میں 3 دفعہ فرمایا ہے اور ہمیں دعوت دی ہے کہ اسے دیکھیں، یہ ایک جیسا ہے مگر مختلف ہے اور جب یہ پک جائے تو اسکے فروٹ میں یقین رکھنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں اور فرمایا کہ یہ جنت کا پھل ہے۔اس آرٹیکل میں جنت کے اس پھل کے چھلکے کے 11 ایسے فائدے ذکر کیے جائیں گے جنہیں جانکر آپکو اس کی افادیت کا اندازہ ہوگا اور آپ اسے کچرے میں پھینکنے کی بجائے استعمال کرنا پسند کریں گے۔نمبر 1 گلا خراب یا گلے میں خراش وغیرہ کے لیےآگر آپکا گلہ خراب ہے یا گلے میں سوزش وغیرہ ہے۔

     

     

    Advertisement

    یا ٹانسلز کا مسلہ ہے تو انار کا چھلکا آپ کی راحت کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ اس چھلکے کی اینٹی بیکٹریل خُوبیاں گلے کی انفیکشن وغیرہ کو ختم کرنے کا باعث بنتی ہیں۔استعمال کے لیے دُھوپ میں خُشک کیے ہُوئے چھلکے کا پیس کر پاوڈر بنا لیں اور اس پاوڈر کو ایک گلاس پانی میں ڈال کر اُبال لیں اور پھر اس پانی سے غرارے کریں۔

     

     

    Advertisement

     

    نمبر 2 دل کی صحت کے لیےانار کے چھلکے میں موجود اینٹی آکسائیڈینٹس دل کی خطرناک بیماریوں کو پیدا ہونے سےروکنے کی صلاحیت رکھتےہیں اور دل کی صحت کے لیے انتہائی مُفید چیز ہیں، دل کی تقویت کے لیے ایک چمچ انار کے دُھوپ میں خُشک چھلکے کا پاوڈر نیم گرم پانی میں مکس کر کے پی لیں، یہ آپکا کولیسٹرال لیول کم کرے گا، سٹریس میں کمی لائے گا اور دل کو صحت کو بحال کرے گا۔

     

    Advertisement

     

    نمبر 3 دانتوں کی بیماریوں کے لیےاس چھلکے کے پاوڈر میں کئی ایسی خُوبیاں ہیں جو مُنہ کی کئی بیماریوں میں ادویاتی اثرات رکھتی ہیں خاص طور پر مُنہ کی بدبو، السر وغیرہ کے لیے کسی اکسیر سے کم نہیں، اس سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے نیم گرم پانی میں ایک چمچ انار کے چھلکے کا پاوڈر مکس کرکے صبح شام غرارے کریں اس سے مُنہ کی بدبو سے نجات حاصل ہوگی، اس پاوڈر کو مسوڑھوں پر ملنے سے مسوڑھوں کی بیماریاں ختم ہوتی ہیں۔

     

    Advertisement

     

     

    نمبر 4 تندرست ہڈیوں کے لی اینٹی بیکٹریل اور اینٹی اینفلامیٹری ہونے کے باعث انار کا چھلکا ہڈیوں کے لیے انتہائی مُفید چیز ہے اور اس سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے 2 چمچ انار کے چھلکے کا پاوڈر گرم پانی میں مکس کر کے رات کو سونے سے پہلے پی لیں۔

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

    نمبر 5 نظام انہظام کے لیے انار کا چھلکا معدے کی سوزش، آنتوں کی سوزش وغیرہ کو ختم کر سکتا ہے، یہ ہاضمے کو درست رکھتا ہے اور ڈائریا وغیرہ سے ہونے والی بلیڈینگ کو روکتا ہے اس کے خواص سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے دُھوپ میں خُشک کیے ہُوئے چھلکے کے آدھے کپ کو پانی میں بگھو دیں اور آدھے گھنٹے تک بھیگا رہنے دیں پھر اسے کسی بلینڈر میں ایک چائے کا چمچ زیرہ، ایک چوتھائی کپ لسی اور کالا نمک ڈالکر شیک کر لیں اور اس مکسچر کو ہفتے میں کم از کم تین دفعہ استعمال کریں۔

     

     

    Advertisement

    نمبر 6 کیل مہاسے، پیمپلز اور جلد پر ریش قدیم طریقہ علاج میں انار کے چھلکے کو صدیوں سے بہت سی ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے چھلکے کے بہت سے طبی خوائص میں سے ایک خوبی یہ ہے کہ یہ پیمپلز، کیل مہاسوں، سکن ریش وغیرہ کو ختم کرتا ہے۔انار کے چھلکے میں ایسے اینٹی آکسائیڈینٹس موجود ہوتے ہیں جو جلد میں بیماری پیدا کرنے والے جراثیموں اور انفیکشنز کو ٹھیک کرتے ہیں۔

     

     

    Advertisement

    اسے چہرے پر استعمال کے لیے پہلے دھوپ میں خُشک کرلیں پھر اسے توئے یا گہرے برتن میں آگ پر روسٹ کرلیں اور ٹھنڈا ہونے پر پیس لیں اور پاوڈر بنا لیں پھر اس پاوڈر میں لیمن جُوس یا عرق گلاب ڈال کر پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو چہرے پر ملیں خاص طور پر اُن حصوں پر جہاں کیلے مہاسے وغیرہ موجود ہیں اور پھر چہرہ خُشک ہونے دیں اور خُشک ہونے پر نیم گرم پانی سے دھو دیں۔

     

     

    Advertisement

     

    نمبر 7 جلد پر پڑنے والی جھریوں اور بڑھاپے کے اثرات کو روکتا ہےرُمان یعنی انار کا چھلکا جلد میں موجود کلوجن (ایک قسم کی پروٹین) کو بریک ڈاون ہونے سے روکتا ہے جس سے سیلز کی نشوونما بہتر ہوتی ہے۔

     

    Advertisement

     

    اور جلد پر جھریوں وغیرہ کا عمل سُست ہوجاتا ہے۔جھریاں ختم کرنے کے لیے اسے دھوپ میں سُکھا کر پیس کر پاوڈر بنا لیں اور اس پاوڈر میں دُودھ ملا لیں اور اگر جلد میں آئل ہے تو دُودھ کی جگہ عرق گُلاب شامل کر لیں اور پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور خُشک ہونے پر نیم گرم پانی سے دھو دیں اور ہفتے میں 2 دفعہ استعمال کریں۔

     

    Advertisement

     

    نمبر 8 قُدرتی موسچرائزر اس چھلکے میں ایسی خُوبیاں شامل ہیں جو جلد کو تروتازہ رکھتی ہیں اور فضا میں شامل آلودگی اور دیگر فاسد مادوں کے اثرات سے بچاتا ہے اور جلد کا پی ایچ لیول نارمل رکھنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔چھلکے کے 2 چمچ پاوڈر میں دہی شامل کر کے پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو چہرے پر لگا کر 10 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو دیں۔

     

    Advertisement

     

    اور کم از کم ایک ہفتہ اس عمل کو دہرائیں۔نمبر 9 فیشل سکربانار کا چھلکا چہرے کی ڈیڈ سکن، کالے اور سفید ہیڈز وغیرہ کو اُتارنے کے لیے بہترین فیشل ایجینٹ کا کام دیتا ہے اس استعمال کرنے کے لیے دو کھانے کے چمچ چھلکے کا پاوڈر، ایک چمچ براؤن شوگر لیکر مکس کر لیں اور اس میں ایک چمچ شہد اور کوئی بھی ایزینشل آئل ڈال کر پیسٹ بنالیں اور اس پیسٹ کے ساتھ چہرے پر سکرب کریں۔

     

    Advertisement

     

     

    نمبر 10 بہترین سن سکرین رُمان کے چھلکےمیں ایسی خوبیاں ہیں جو سُورج کی خطرناک شعاؤں کو روکتی ہیں اور ایک بہترین سن بلاک کا کام دیتی ہیں، انار کے چھلکے کو دُھوپ میں سُکھا کر پاوڈر بنا لیں۔

    Advertisement

    اور اس پاؤڈر کو کسی ہوا بند ڈبے میں محضوظ کرلیں اور کسی بھی فیس کریم کیساتھ یا کسی ائزینشل آئل کیساتھ مکس کر کے چہرے پر مل لیں۔

     

     

    Advertisement

     

    نمبر 11 خُشکی سکری ختم اور بال گرنا بند بیشمار خُوبیوں کا حامل انار کا چھلکا سکری کا خاتمہ کرتا ہے اور گرتے بالوں کو روکتا ہے، اس خوبی سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے چھلکے کے پاوڈر کا ایک چمچ سر میں لگانے والے کسی بھی تیل کیساتھ مکس کر لیں اور پھر اس تیل کو بالوں کو جڑوں میں آہستہ آہستہ مساج کر دیں اور 2 گھنٹے یا پھر رات بھر لگا رہنے دیں اور پھر شیمپو سے دھو دیں۔

     

    Advertisement