اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں کرونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ چونسٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے تاہم مملکت میں پھیلتی وباء سے عوام پریشان دکھائی دے رہے ہیں جبکہ وہیں اللہ رب العزت کی رحمت سے مدینہ منورہ محفوظ ہو چکا ہے ۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ میں سمیت تمام ریجن میں کرونا وائرس کا کوئی کیس نہیں رہا جس کے بعد ایک محفوظ مقام بن گیا ہے ۔ سعودی عرب کے ادارہ صحت نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدینہ ریجن میں کرونا وائرس کا آخری مریض مارچ کے مہینے میں العیس میں سامنے آیا تھا جو اب مکمل طور پر صحت یاب ہو چکا ہے جس کے بعد علاقے میں کرونا وائرس کے 13مریض سامنے آئے تھے جو تمام مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ تاہم مدینہ منورہ کو قراردیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس سے اب تک اموات 13سو زائد ہو چکی ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعدا د ایک لاکھ دس ہزار ہو گئی ہے ۔