اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) جمعہ کےروز:ملک کے بالائی /وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بالائی /وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بالائی اضلاع میں بعض مقامات پرژالہ باری اور پہاڑوں پر پرفباری متوقع ہے ۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیرمیں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کےروز:ملک کے بالائی /وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بالائی/وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ بالائی اضلاع میں بعض مقامات پرژالہ باری اور پہاڑوں پرپرفباری متوقع ہے ۔ اس دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیرمیں چند مقامات پرموسلادھاربارش بھی متوقع ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوامیں چند مقامات پربارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا:دروش03،میرکھانی،دیر02اورکالام میں01ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ00،بابوسراوراسکردومیں03 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔