پاکستان نے سائنس کی دنیا میں معرکہ مارتے ہوئے کرونا وبا کے پیش نظر وینٹی لیٹرز پاکستان میں بنانا شروع کر دیے ہیں۔
وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب نے اس کا افتتاح بروز پیر کو کیا اور پہلا کھیپ وینٹی لیٹرز کا نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے کیا، جو کہ مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے مریض کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پاکستان میں بنائے جانے والے وینٹیلٹر کا نام
‘safevent SP100’
رکھا، جو کہ ضرورت کے تحت ایک جگہ سے دوسری جگہ باآسانی منتقل بھی کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان کی تاریخ میں یہ کارنامہ بڑے کارناموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، کیونکہ اتنے محدود وسائل اور وقت کی قلت میں یہ مشینری بنانا ایک بہت ہی باصلاحیت اور ہنرمندی کا کام ہے۔
پاکستان میں وینٹیلیٹر بنانے کی فیکٹری ہری پور میں لگائی گئی ہے، جس میں ایک ماہ میں تقریبا 300 وینٹیلیٹرز تیار کیے جاسکتے ہیں۔
چوہدری فواد جو کہ وزیر سائنس وٹیکنالوجی ہیں، انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے وینٹی لیٹرز کی اطلاع اس طراح دی کہ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔
A landmark acheived ….. first badge of #MadeInPakistan Ventilators #SafeVent handedover to NDMA by @ImranKhanPTI PM of Pakistan…..
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 6, 2020