لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک )حکومت کی جانب سے جلد ہی ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے تاہم سینئر صحافی اجمل جامی نے نام یا عہدہ بتائے بغیر دبے لفظوں میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ ’ اہم ملاقات ہو گئی ہے ‘ ۔

تفصیلات کے مطابق اجمل جامی کے اس ٹویٹر پر سفینہ خان نے پوچھا کہ ” آپ کے ذرائع کیا بتا رہے ہیں ، پریمی نیا ہے یا پھر وہی پرانا ، یا پھر ایسا پریمی جو چھپا ہوا تھا ، سامنے آنے کو ہے ؟“اجمل جامی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” نام وہی ہے جو پکارا جا چکا ہے ۔“اس کے بعد صحافی اجمل جامی نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے اہم ملاقات ہونے کے معاملے کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ”ملاقات کے بعد واپس شہر قائد جائیں گے، پرانی ذمہ داریوں کی کمان نئے ذمہ دار کے حوالے کریں گے ، پھر واپس شہر اقتدار آئیں گے اور نئی کمان سنبھالیں گے، اس بیچ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو جائے گا ۔
“اجمل جامی کے اس ٹویٹ پر معروف صحافی مہرین زہرہ ملک نے بھی اینٹری ماری اور پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” وزیراعظم اور نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات ہو گئی ہے ، کیااب ہم روزمرہ کی پروگرامنگ کی طرف جا سکتے ہیں ؟۔“اجمل جامی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” میں باقاعدہ پروگرامنگ کے بارے میں مزید کچھ نہیں کہہ سکتا ،بہر حال دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے ۔“.