لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) معاشرتی علوم کے ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ معمولی کشش رکھنے والا مرد اپنی بیوی کو زیادہ خوش رکھ سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’ایسے جوڑے جن میں مرد حضرات جو اپنی بیوی سے کم کشش رکھتے ہیں یا کم سے کم کشش کے حوالے سے دونوں برابر ہیں وہ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ خوش گوار زندگی گزار سکتے ہیں۔‘
معاشرتی ماہرین کا خیال ہے کہ ’ کم کشش رکھنے والا مرد اپنی بیوی کو زیادہ خوش رکھنے کی اس لیے بھی کوشش کرتا ہے کیونکہ وہ اپنی بیوی سےکم کشش رکھتا ہے۔ ‘’ایسے مرد اپنی بیویوں کے ساتھ زیادہ محبت کرتے ہیں، ان کا زیادہ خیال رکھتے ہیں اور ان کی تمام ضرورتیں پوری کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ انہیں خوش رکھ سکیں‘۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ’اس کے برعکس جن جوڑوں میں مرد، خاتون سے زیادہ پر کشش ہوتا ہے وہ خاندان مسائل کا شکار رہتے ہیں۔‘ ’جس خاتون کا شوہر اس سے زیادہ پر کشش ہوتا ہے وہ ہمیشہ ٹینشن میں رہتی ہے۔‘ ’خود کو شوہر کی طرح پُرکشش بنانے کے لیے وہ ہر جتن کرتی ہے، سمارٹ بننے کے لیے انتہائی نامناسب ڈائیٹ کرتی ہے جس سے اس کی صحت پر برے اثرات پڑتے ہیں۔