لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں کسی خاص مِشن کی جانب گامزن دکھائی دیتی ہے۔انہوں نے پاکستان کی بھارت سے فتح کے بعد اپنے ٹوئٹ میں بابر اعظم کو شاباشی دی۔ڈیرن سیمی نے لکھا کہ بابر اعظم آپ بہترین کھیلے، پاکستان کی ٹیم کو بھارت کے خلاف پہلی بار ورلڈکپ میں میچ جیتنے پر مبارک ہو۔انہوں نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے پاکستان ٹیم کسی خاص مِشن پر ہے۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے بھارت کے خلاف کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پورے ٹورنامنٹ کو میسیج دیا ہے پاکستان کی ٹیم کتنی خطرناک ہے۔
ایک انٹرویو میں انضمام الحق نے کہا کہ بابر کی جیسی تیکنیک ہے،اس سے لگتاہے 10 سال میں وہ سارے ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔انضمام الحق نے کہاکہ بابر اعظم تکنیکی اعتبار سے ویرات کوہلی سے بہت بہتر ہیں، پریکٹس میچ میں بھی بابر کلیئر تھے کہ بھارت کے خلاف کس انداز میں جانا ہے۔سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا کہ جس وننگ کمبی نیش سے لڑکوں میں اعتماد آ رہا ہو اسی کو جاری رکھنا چاہیے۔