’جج صاحبہ! آپ بہت خوبصورت ہیں ‘ مقدمے کی سماعت کے دوران ملزم نے خاتون جج کی تعریف کردی ،پھر کیا ہوا ؟

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) تعریف کرنا بھی کام نہ آیا۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں ملزم نے مقدمے کی سماعت کے دوران خاتون جج کی خوبصورتی پر تعریفوں کے پل باندھ دئیے ۔

     

     

    Advertisement

    غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق چوری کے مقدمے میں گرفتارملزم کو آن لائن زوم کال پر خاتون جج کے سامنے پیش کیا گیا ۔

     

     

    Advertisement

    اس موقع پر ملزم نے جج کو دیکھتے ہی ان کی خوبصورتی کی تعریف شروع کردی اور کہا کہ ’مجھے کہنا پڑے گا ،جج صاحبہ آپ بہت خوبصورت ہیں‘۔ یہ سن کر جج نے ملزم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمہاری یہ چاپلوسی ہر جگہ چل جاتی ہو گی لیکن یہاں نہیں چلے گی ۔ جج نے چوری کے مقدمے میں گرفتار ملزم لوئس کو پانچ ہزار ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے تک جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ۔

     

     

    Advertisement

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کے اہلخانہ کو کورونا ویکسین لگانے والی ڈاکٹر انیلہ کا کہنا ہے کہ وہ ان لوگوں کی ویکسی نیشن کی ذمہ دار نہیں ہیں۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈاکٹر انیلہ قریشی کا کہنا ہے کہ محمد زبیر کے اہلخانہ نے غلط بیانی کرکے ویکسین لگوائی جس کی وہ ذمہ دار نہیں ہیں۔

     

     

    Advertisement