’’پہلے ہم پھینٹی لگاتے ہیں جب زمین پر آتےہیں توچائےپلاتے ہیں‘‘

    اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے بھارتی ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دینے کے بعد سوشل میڈیا پر بھونچال مچ گیا جس کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایسی صورتحال کے پیش نظر وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی میدان میں آگئے۔

     

     

    Advertisement

    انہوں نے بابر اعظم کو مشور ہ دیا ہے کہ انہیں چائے پلانا نہ بھولنا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’ پہلے ہم ان کو پھینٹی لگاتے ہیں ۔۔ پھر جب یہ آسمان سے زمین پر آجاتے ہیں تو چائے پلا کر گھر بھیجتے ہیں ‘‘ ۔

     

     

    Advertisement

     

    آپ کو بتاتے چلے کہ وزیراعظم عمران خان جو کہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں ا نہوں نے بھی سوشل میڈیا پر تصویر شئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان ساتھ متعدد ساتھی بشمول شوکت ترین ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر میچ دیکھ رہے تھے۔

     

    Advertisement