نیوز ی لینڈ کیساتھ میچ شروع ہونے سے پہلے شاہین شاہ آفریدی نے اپنے عزائم ظاہر کردئیے

    شارجہ (اعتماد نیوز ڈیسک) فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پریشر پسند کرتا ہوں ، جب پریشر آتا ہے تو میں اچھا پرفارم کرتا ہوں۔ایک انٹرویو میںفاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم سے قبل زیادہ ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیلی تھی، مجھے بہت جلد پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

     

     

    Advertisement

     

    ۔شاہین شاہ نے کہا کہ ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا فخر کی بات ہے، اپنی بہترین کرکٹ پیش کروں گا۔انہوں نے بتایا کہ وہ شاہد آفریدی کے مداح رہے ہیں اور ہمیشہ 10 نمبر کی جرسی کی خواہش کی تھی۔انٹرویو کے دوران ساتھی کرکٹرز اور کوچز نے بھی شاہین آفریدی کو خراج تحسین پیش کیا، آل راونڈر عماد وسیم نے کہا کہ میں نیٹس پر شاہین شاہ آفریدی کا سامنا نہیں کرتا، یہ وسیم اکرم کے بعد پاکستان کا بہترین بولر ہے۔

     

    Advertisement

     

    محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ شاہین اس کھیل کے افق پر ابھرتا ہوا ستارہ ہے۔بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فیلنڈر نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی تیز گیند بھی اچھی کراتا ہے اور سلوور ون میں بھی خوب مہارت ہے، یہ اننگ کے ہر حصے میں اثر انداز ہونے والی بولنگ کرسکتا ہے۔

     

    Advertisement

     

    آپ کو بتاتے چلے کہ آج مورخہ 26 اکتوبر کو شارجہ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم مد مقابل ہونگی۔ جبکہ اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان بھی میچ کھیلنے آئی اور عین وقت پر میچ کھیلنے کے بغیر واپس سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے چلی گئی۔

     

    Advertisement