اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) زمبابوے کے مشہور اسلامی اسکالر اسماعیل ابنِ موسیٰ مینک کی جانب سے پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔
اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) زمبابوے کے مشہور اسلامی اسکالر اسماعیل ابنِ موسیٰ مینک کی جانب سے پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں جاری میچز کے دوران 24 تاریخ کو پاکستان بمقابلہ بھارت میچ ہوا، اس میچ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کو تاریخی شکست کا مزا چکھایا گیا ، جس کی دھوم تا حال دنیا بھر کے میڈیا چینلز سمیت ٹوئٹر پر بھی سنائی دے رہی ہے۔
جہاں پاکستانیوں، کشمیریوں اور بھارتیوں کی جانب سے بھی گرین شرٹس کی بے مثال کارکردگی پر داد دی جا رہی ہے، وہیں زمبابوے کے مشہور اسلامک اسکالر بھی پاکستان کی تعریف اور جیت پر خوشی کا اظہار کیے بنا نہیں رہ سکے ہیں۔
مفتی اسماعیل مینک نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر لکھا ہے کہ ‘شاباش پاکستان، بہت اچھی فتح حاصل کی ہے، ماشاء اللہ۔’واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں گزشتہ اتوار کو ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف 10 وکٹ سے فتح حاصل کی تھی۔ پاکستان نے ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی بھارت کو 10 وکٹ سے ہرایا، پاکستان نے 1983 میں بھارت کو فیصل آباد ٹیسٹ میں 10 وکٹ سے ہرایا تھا۔
دوسری جانب پاکستان کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم سے ہوا، جہاں پر کانٹے دار مقابلے کے بعد، میچ پاکستان نے اپنے نام کر لیا۔ اس طرح پاکستان ابھی تک کوئی بھی میچ مہیں ہاری ہے۔