سرکاری ٹی وی پر شعیب اختر سے بدتمیزی میزبان ڈاکٹر نعمان کا بیان بھی سامنے آ گیا

    اسلام آباد/ لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک)پی ٹی وی سپورٹس پر لائیو شو کے دوران غیر ملکی سپر سٹارز کے سامنے شعیب اختر کو شو چھوڑ کر جانے کا کہنے والے میزبان ڈاکٹر نعمان کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نعمان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں حیران ہوں کہ کیسے کوئی شعیب اختر کو صرف ایک سٹار کے طور پر یاد کر سکتا ہے۔

     

     

    Advertisement

    وہ تو بیسٹ آف دی بیسٹ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، شعیب اختر ملک کے لیے جو اعزازات لائے ان سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا۔ ڈاکٹر نعمان نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ایک طرف کی کہانی ہمیشہ اپنی طرف متوجہ کرتی ہے، ہم طویل عرصے سے دوست ہیں، میں ہمیشہ ان کے بہتر مستقبل کے لیے دعا گو ہوں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے سر ویون رچرڈز اور ڈیوڈ گاور سمیت دیگر مہمانوں کے سامنے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانے کا کہا تھا۔

     

     

    Advertisement

    شعیب اختر نے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی لیکن جب بات نہ بنی تو شعیب اختر ناصرف شو چھوڑ کر چلے گئے بلکہ انہوں نے پی ٹی وی سے بھی استعفیٰ دیدیا۔

     

     

    Advertisement

    دوسری طرف شعیب اختر کے چرچے پاکستان کے بھارت سے میچ جیتنے کے بعد ہو رہے تھے کیونکہ شعیب اختر نے بھارتی کھلاڑی کو کہا تھا کہ پاکستان میچ جیت کے دیکھائے گا اور پاکستان نے بہت اچھے انداز میں میچ جیت لیا۔

     

     

    Advertisement