حیران ہوں کہ شعیب نے ڈاکٹر نعمان کو بدتمیزی پر مارا کیوں نہیں اور ۔۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت بھی کھل کر میدان میں آگئے

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے کہا ہے کہ ڈاکٹر کتابیں پڑھ کر آگئے ہیں ان کا کرکٹ سےکیا تعلق ہے ؟سکندر بخت کا کہنا تھا کہ میں نے شعیب اختر کے ساتھ بڑا عرصہ گزارا ہے اور وہ بہت غصیلے سٹار ہیں ،

     

     

    Advertisement

    مجھے حیرانی ہے کیونکہ شعیب اختر نے قومی سپورٹس ٹی وی پر میزبان ڈاکٹر نعمان کی بدتمیزی پر انہیں مارا کیوں نہیں اگر میرے ساتھ کسی نے ایسا کیا ہوتا تو میں بلا اٹھا کر اس کے سر میں دے مارتا ۔ سابق کرکٹ کر کہنا تھا کہ اینکر تو آتے جاتے رہتے ہیںقومی ٹی وی پر بیٹھ کر ایک سٹار کی توہین نہیں کی جا سکتی جبکہ ایسے پروگرام میں تو بالکل بھی نہیں جہاں سارے لیجنڈز براجمان ہوں ۔

     

     

    Advertisement

     

    واضح رہے کہ سرکاری ٹی وی شو کے اینکر کی جانب سے بدتمیزی ،سٹار فاسٹ بولر شعیب اختر نے لائیو شو میں مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی پی ٹی وی سپورٹس پر جاری ورلڈ کپ کے شو میں بحیثیت ایکسپرٹ پینل میں ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز، ڈیوڈ گاور، عاقب جاوید، راشد لطیف ، عمر گل ، اظہر محمد اور سپر اسٹار شعیب اختر شامل تھے۔ان تمام سٹار زکی موجودگی میں شعیب اختر نے حارث رئوف کا ذکر کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی تعریف کی اور کہا کہ یہ نوجوان بولر قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیداوار ہے ۔

     

    Advertisement

     

    پروگرام کے میزبان پہلے تو یہ کہہ کر حارث کی بات کو گول کرنے لگے کہ شاہین آفریدی انڈر 19 سے آیا جبکہ بعد میں ناشائستہ انداز اپناتے ہوئے شعیب اختر کو لائیو ٹی وی شو سے چلے جانے کا کہہ دیا ۔ تلخی پر شو کے دوران بریک لیا گیا ،بریک کے بعد شعیب اختر شو پر آئے اور لائیو شوکے دوران مستعفی ہونے کا اعلان کرکے شو سے اٹھ کر چلے گئے۔

     

    Advertisement

     

    آپ کو بتاتے چلے کہ اس بارے میں پاکستان کے مشہور سابقہ کرکٹ بولر شعیب اختر نے ویڈیو بیان بھی جاری کر دیا ہے۔ تاہم ابھی تک معاملہ مفاہمت کی طرف نہیں گیا اور نا ہی کوئی کردار ثالثی کرنے سامنے آیا ہے۔

     

    Advertisement