مردوں سے زیادہ قوت سے قانون کی بالادستی کے لئے محنت کر رہی ہیں ، کیپٹن (ر)صفدر

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) صفدر نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ میں 2018سے مریم نواز وزیراعظم دیکھ رہا ہوں بلکہ یہ کہوں گا کہ جب سے میری ان کیساتھ شادی ہوئی ہے تب سے میں انہیں وزیراعظم دیکھ رہا ۔

    جبکہ مریم نواز کے علاوہ کوئی قابل لیڈر ہے ، مردوں سے زیادہ ان کی جرات اور قوت ارادی ہے ، وہ جمہوریت ، قانون اور آئین کی بالادستی کیلئے جنگ لڑی رہی ہیں ۔صفدر کا کہنا تھا کہ جس نے چالیس سال باپ کو دیکھا ہو ، جس نے ہر دور دیکھا ہو ، مشرف کیخلاف تحریک کو سہا ہو ، میرے خیال میں اس سے تو اچھا لیڈر کوئی نہیں ہو سکتا ۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ایک بار پھر بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال اور مہنگائی پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکار ہے،عام آدمی پاکستان کے موجودہ حالات سے دل برداشتہ ہیں، نیازی سرکار پاکستان کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جن لوگوں نے نوازشریف کے ساتھ ظلم کمایا تھا وہ ایک ایک کرکے آشکار ہو رہے ہیں۔

    نواز لیگ نے ہمیشہ اپنے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔چیف کوآرڈی نیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک نے مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز شریف سے جاتی امراء لاہور میں خصوصی ملاقات کی جس میں بیرسٹر امجد ملک نے ان کے بیٹے جنید صفدر کی شادی پر انہیں خصوصی مبارکباد دی اور پھول بھی پیش کیے۔اس موقع پر مریم نواز نے کہاکہ نواز شریف نے سخت محنت سے پاکستان کو معاشی ترقی کی راہ پر ڈالا تھا۔

    Advertisement

    سابقہ وزیر اسحق ڈار نے ڈالر کنٹرول میں رکھا اور شہباز شریف نے خدمت کی نئی تاریخ رقم کی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکار ہے،عام آدمی پاکستان کے موجودہ حالات سے دل برداشتہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نیازی سرکار پاکستان کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جن لوگوں نے نوازشریف کے ساتھ ظلم کمایا تھا وہ ایک ایک کرکے آشکار ہو رہے ہیں۔ انہوںن یکہاکہ مسلم لیگ (ن )کو آگے آنے اور آگے لانے کی ضرورت ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت تجربہ اور تنظیم رکھتی ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز بیرون ملک پاکستان کے سفیر ہیں اور مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اپنے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ حالات میں میاں نواز شریف وہ واحد لیڈر ہیں جنکے پاس ملکی مسائل کے حل کی کنجی موجود ہے انکے پاس وژن تجربہ اور ٹیم ہے جو ملک کو ان گھمبیر مسائل سے باہر نکال سکتی ہے اور پاکستان عالمی تنہائی ،بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے چنگل اور اقتصادی ابتری سے نجات حاصل کرسکتا ہے۔ بیرسٹر امجد ملک نے مریم نواز شریف کا تارکین وطن کے بارے میں نیک خیالات رکھنے اور آنیوالے وقت میں ان سے اسحاق ڈار کی مشاورت سے براہ راست رابطوں پر آمادگی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن )نے اپنے دور حکومت میں رول ماڈل اقدامات کئے جن پر خصوصی شکریہ ادا کیا،انشااللہ پارلیمان میں مخصوص نشستوں سے ایک نئے دور کاآغاز ہوگا۔ ملاقات میں انکی بیگم نادیہ ملک اور انکے بیٹے حمزہ ملک بھی ساتھ موجود تھے۔ مریم نواز شریف نے خصوصی طور پر نوجوانوں کیساتھ روابط بڑھانے پر زور دیا۔

    آپ کو بتاتے چلے کہ اس سے پہلے نواز لیگ کا پیپلز پارٹی سے معاہدہ ہوا تھا کہ وہ مل کر حکومت کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالے گے لیکن وہ اتحاد زیادہ دیر برقرار نا رہ سکا اور دونوں جماعتوں کے درمیان پھر اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔

    Advertisement