جہانگیر ترین کےحامیوں کو جھٹکا ! اہم رہنماء کو گرفتار

    ملتان (اعتماد ڈیسک)جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان گرفتار، چوہان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ شہزاد اکبر کی مدعیت میں ایم پی اے نذیر چوہان پرمقدمہ کامعاملہ، پولیس نےایم پی اے نذیر چوہان کو حراست میں لے لیا۔

     

     

    Advertisement

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایم پی اےنذیر چوہان کا ایف آئی اے سے وائس میچ یعنی آواز کی شناخت کروائی جائے گی۔ نذیر چوہان کو ایل ڈی اے پلازہ سے پولیس نے حراست میں لیا۔ نذیرچوہان کی گرفتاری پر جہانگیرترین گروپ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ ایک عرصے سے جہناگیر ترین وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ نظر نہیں آرہے جبکہ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا حصہ ہے۔

     

     

    Advertisement