بابر اعظم کی والدہ کا کیا ایسا کام تھا جو بابر اعظم آج تک نہیں بھول سکے۔

    شارجہ (اعتماد نیوز ڈیسک ) جونہی پاکستان کی قومی ٹیم بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنی فتح کے جھنڈے گھاڑ رہی ہے، ویسے ہی ملک کے مختف کھلاڑیوں کے واقعات وائرل ہو رہے ہیں۔

    اسی موقعہ پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک پرانی ٹوئٹ وائرل ہوئی ہے۔دراصل، بابراعظم نے یہ ٹوئٹ گزشتہ سال مدرز ڈے کی مناسبت سے کی تھی ، جس میں انہوں نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ۔

    بابر اعظم نے ٹوئٹ میں ایک خاص بات بتائی تھی جو ان کے مداح ضرور جاننا چاہیں گے ۔ بابراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ انہوں نے اپنا پہلا بیٹ ( بلا ) 1500 روپے میں خریدا تھا ۔

    Advertisement

    قومی کپتان کا کہنا تھا کہ جس رقم سے انہوں نے یہ بلا خریدا تھا وہ ان کی والدہ کی بچت تھی جو تمام انہوں نے بابراعظم کو دے دی تھی ۔ انہوں نے اپنی والدہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھ پر اس وقت یقین کیا جب کسی نے نہیں کیا ، میرا ہر قدم آپ کا مقروض ہے ، میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں ۔

    کپتان بابراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں مداحوں کو ماں کا احترام کرنے کی تاکید کی۔

    Advertisement