ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم کو بڑا انعام دیدیا

    دبئی (اعتماد نیوز ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی مردانہ ورلڈ کپ میں تین میچ جیت کر پاکستان کی ٹیم، بھارت سے آگے نکل کر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آگئی ہے۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، ٹوئنٹی فارمیٹ کی رینکنگ میں انگلینڈ پہلے اور بھارت تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ ٹورنامنٹ سے پہلے پاکستان بھارت سے 5 پوائنٹس پیچھے تھا، آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کے رینکنگ پوائنٹس 265 ہوگئے۔

     

     

    Advertisement

    یہ بات واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں اب تک بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست دے چکا ہے۔

     

     

    Advertisement

    دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مسلسل تیسری کامیابی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے بلے باز آصف علی کے شاندار چھکوں پر اْنہیں شاندار میچ فینیشر قرار دے دیا۔

     

     

    Advertisement

    اسی پر بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے گزشتہ میچ کے چند مناظر کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تینوں میچ جیتنے پر اللّہ تعالیٰ کا شْکر بھی ادا کیا۔

     

     

    Advertisement

    بابر نے بیانیہ جاری کیا کہ افغانستان نے خوب مقابلہ کیا جبکہ ہماری ٹیم بالخصوص شاہین شاہ آفریدی اور عماد کی جانب سے باؤلنگ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔اْنہوں نے لکھا کہ فخر زمان نے بھی قابلِ تعریف اننگز کھیلی جبکہ آصف علی کی جانب سے میچ کا شاندار اختتام واقعی قابل تعریف ہے۔

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ موجودہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نے پاکستان نے ابھی تک 3 میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں فتح حاصل کی ہے۔

     

     

    Advertisement