نومبر سے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا معاملہ ، وزیر اعظم کا بڑا اعلان سامنے آگیا

    اسلام آباد ( اعتماد نیوز ڈیسک) اطلاعات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

     

     

    Advertisement

    وزیر اعظم آفس کے مطابق ، وزیر اعظم عمران خان نے قومی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے اضافے کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھانے سے روک دیا ہے۔

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ اوگرا نے یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت 11.53 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 8.49 روپے، مٹی کا تیل 6.29 روپے اور لائیٹ ڈیزل 5.72 روپے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔

     

     

    Advertisement

    حکومت پاکستان کی طرف سے بیان جاری کیا ہے کہ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کی بجائے عوام کے ریلیف کو ترجیح دے رہی ہے۔

     

     

    Advertisement

    مزید بتایا گیا کہ اوگرا کی جانب سے تجویز کردہ حالیہ اضافے کی مد میں عوام پر پڑنے والے بوجھ کو حکومت خود برداشت کررہی ہے۔ اوگرا نے عالمی منڈی میں پیٹرلیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر یکم نومبر سے پاکستان میں پپٹرول کی قیمت 11.53 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 8.49 روپے، مٹی کا تیل 6.29 روپے اور لائیٹ ڈیزل 5.72 روپے بڑھانے کی تجویز دی تھی ۔

     

     

    Advertisement

    جبکہ دوسری طرف ماہرین اور تجزیہ نگا کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے سے عوام کو 15 روز کا ریلیف تو مل گیا ہے لیکن آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ہر صورت ہوگیا۔

     

     

    Advertisement

    اس کی وجہ یہ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہورہا ہے تو دوسری جانب روپے کی بے قدری جاری اور معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوگی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو ماہ کے اندر 15 روپے سے 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائیگا ۔

     

     

    Advertisement