میری تنخواہ 5 ہزار روپے تھی، میچ جیتنے پر 55 ہزار کا چیک ملا، سوچا کہ اتنی بڑی رقم کہاں رکھوں، پھر چیک جیب میں رکھ کر سو گیا تاکہ کہیں کھو نہ جائے، آصف علی کا پرانا انٹرویو وائرل

    فیصل آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنی فتح کے جھنڈے گھاڑ رہی ہے اور اس کا سب سے زیادہ کریڈٹ قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرانے والے آصف علی کو جاتا ہے، جن کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

     

     

    Advertisement

    انٹرویو میں آصف علی کا کہنا تھا کہ میرا کراچی ٹورنامنٹ میں فیصل آباد کی ٹیم سے پہلی بار نام آیا، اس میچ میں محمد حفیظ نے 100 رنز بنائے تھے، ہم نے سیالکوٹ کو فائنل ہرایا تھا، میں اس ٹیم میں شامل تھا لیکن کوئی میچ نہیں کھیلا تھا۔آصف علی نے بتایا کہ مجھے فائنل جیتنے پر 55 ہزار کا چیک ملا تھا اور اس وقت میری تنخواہ 5 ہزار روپے تھے، اس پر سوچا کہ اتنی بڑی رقم کہاں رکھوں،

     

     

    Advertisement

     

    پھر چیک جیب میں رکھ کر سو گیا تاکہ کہیں کھو نہ جائے۔قومی کرکٹر کے مطابق ان پیسوں سے 50 ہزار روپے کی ایک پرانی موٹرسائیکل ون ٹو فائیو خریدی جو چلتے چلتے کہیں بھی بند ہوجاتی تھی، میچ کھلینے گیا اورکچھ دن بعد گھر آیا تو موٹرسائیکل نہیں تھی، بڑے بھائی نے بتایا وہ انہوں نے 5 ہزار روپے کی کباڑ میں بیچ دی۔

     

    Advertisement

     

    ان کا یہ انٹرویو کافی پہلے لیا گیا تھا جب وہ سڑک کے کنارے بیٹھے تھے اور ہوسٹ ان سے سوال پوچھ رہا تھا۔

     

    Advertisement