پاک بھارت میچ کے دوران بابر اعظم کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں، میں اسی لئے یو اے ای آیا کہ بابر کہیں کمزور نہ پڑ جائے، والد اعظم صدیقی

    دبئی (اعتماد نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کے روز بابراعظم کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں اْن کا آپریشن ہوا تھا۔

     

     

    Advertisement

    بابر کے والد اعظم صدیقی نے اپنی اہلیہ اور بیٹوں کے تصاویر شیئر کیں۔ تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں اپنی قومی کو ایک سچ بتانا چاہتا ہوں۔ ہمارے گھر پر بڑا امتحان تھا جس دن بھارت کے خلاف پاکستان میچ کھیل رہا تھا اسی دن بابراعظم کی والدہ آپریشن کے بعد ونٹیلیٹر پر تھیں۔اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔

     

     

    Advertisement

     

    انہوں نے بتایا کہ بابر تینوں میچ پریشانی میں کھیلا، میرا یہاں آنا بنتا نہیں تھا مگر بابر کی حوصلہ افزائی کے لیے میں دبئی آ گیا تاکہ وہ کمزور نہ پڑ جائے۔اعظم صدیقی نے کہا کہ میری یہ بات شیئر کرنے کا مقصد یہ تھا کہ خدارا اپنے قومی ہیروز کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ نہ بنایا کریں۔انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کی ہیٹرک پر پوری قومی کو مبارک باد بھی پیش کی ہے۔

     

    Advertisement

     

    بشکریہ: جاوید چوہدری

     

    Advertisement